عمران خان نے کہا فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے نیوٹرل ہوجائے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہےاس لیے نیوٹرل ہو جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہماری ملاقات عمران خان سے ہوئی، وکلا کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کرنل کے ہاتھ میں ہے۔
وزیر اعلیٰ کےپی کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، عطا تارڑ، جماعت اسلامی کو مذاکرات کی دعوت
انہوں نے بتایا کہ عمران نے انہیں کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اخلاقی طور شکست خوردہ ہیں، موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج آمنے سامے ہوں۔
خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ کا بنوں پہنچ کر اعلان
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہم نہیں چاہتے فوج اور عوام کو آمنے سامنے کیا جائے۔ملک میں رول آف لا اور جمہوریت نہیں ہوگی تو ملک آگے کیسے چلے گا؟ ملک میں کاروبار تباہ ہوچکا ہے، لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فوج نیوٹرل ہوجائے۔
Comments are closed on this story.