Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ’’ڈائٹ پلان‘‘ قرار دے دیا

دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے، سینئر صوبائی وزیر
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 07:39pm

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بھوک ہڑتال کو ”ڈائٹ پلان“ قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب نے کا کہنا تھا کہ دوپہر 3 بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام 7 بجے تک اختتام پذیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے، دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 9 مئی کے مجرم کے لیے ’’انٹر مٹنٹ فاسٹنگ‘‘ ہو رہی ہے اور 4 گھنٹے کا ’’ڈائٹ پلان‘‘ ہی فالو کیا جا سکتا ہے، ملک کو مہنگا اور عوام کو بھوکا کرنے والے کے لیے 4 گھنٹے کی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب میں دفعہ 144 دہشت گردی کے پیش نظر لگائی، صوبائی ویزر اطلاعات

خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ کا بنوں پہنچ کر اعلان

ان کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے والے 9 مئی کے مجرم کے لیے 4 گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے۔

سینیئر وزیر پنجاب نے کہا کہ قومی تنصیبات، شہدا کی بے حرمتی ، قائدِ اعظم کے گھر کو جلانے، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والا سزا کا مستحق ہے، 4 گھنٹے بھوک ہڑتال کا مستق نہیں ہے۔

PMLN

lahore

Maryam Aurangzeb

uzma bukhari

PTI protest

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

marriyam aurangzeb