Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں دفعہ 144 دہشت گردی کے پیش نظر لگائی، صوبائی وزیر اطلاعات

اڈیالہ جیل کے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا ہے، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 07:39pm

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا ہے، پنجاب میں دفعہ 144 دہشت گردی کے پیش نظر لگائی گئی ہے، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 دہشت گردی کے پیش نظر لگائی گئی ہے، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگی اجیرن بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو جماعت 2014 سے سڑکوں پر ہے وہ مزید 3 دن گھروں میں آرام کر لے، اڈیالہ جیل کے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا ہے تاہم اب پہلے جیسی سہولت کاری دستیاب نہیں اور نہ ہی دھرنے کے فنانسر میسر ہیں۔

خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ کا بنوں پہنچ کر اعلان

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی تاریخ سڑکوں اور چوک چوراہوں کے گرد ہی گھومتی ہے، پاکستان میں انتشار، افراتفری اور ہیجان کی کیفیت پیدا کرنا ہی پارٹی کا ایجنڈا ہے، آپ لوگوں کو اڑھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے، 3 سے 7 والی ٹائمنگز بہتر ہیں۔

آج اپوزیشن احتجاج سے پہلے جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں، اسلام آباد ریڈ زون سیل

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ دھرنا پارٹی کے پاس احتجاج اور دھرنے کے لیے خیبرپختونخوا موجود ہے، کچھ دن پہلے بنوں میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر ابھی بھی قوم کے بہت سارے سوالات موجود ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ ان پر خرچ ہونے والا پیسہ اگلے 5 سال تک دھرنوں اور احتجاج پر خرچ ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کو سستی روٹی ، سستا آٹا اور مفت ادویات دے رہی ہیں جبکہ کے پی کے عوام 11 سال سے انقلابی تقریریں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے سے پیٹ بھر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے آج ملک گیر احتجاج کی تیاری کر لی ہے، جماعت اسلامی نے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ جے یو آئی مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے اسلام آباد میں دھرنے کے پیش نظر پنجاب کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مار کر متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد میں احتجاج: ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم

دوسری جانب انتظامیہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگھم فیض آباد پر کنٹینرز لگا دیے جس کے بعد ریڈزون اور ڈی چوک جانے والے متعدد راستے سیل ہوگئے۔

lahore

uzma bukhari

JUIF

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

jamat e islami protest