Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی
شائع 26 جولائ 2024 11:34am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل غلام مرتضیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو میٹرو پولیٹن نے سیل کردیا ہے، نہ ہی کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی کوئی اور اطلاع دی گئی بس آئے اور دفتر سیل کردیا، فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پر پولیس کا چھاپہ، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر گرفتار، ایف آئی اے کے حوالے

پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کے ڈیجیٹل میڈیا سیل پر ’شواہد‘ کی بنیاد پر چھاپہ

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ چھاپہ : ’بغیر گرفتاری حبسِ بے جا میں رکھنے کے معاملے پر فیصلہ دوں گا، مناسب حکم نامہ جاری کیا جائے گا‘، جسٹس عامر فاروق

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

Islamabad High Court

justice saman rafat imtiaz

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti secretariat

pti secretariat seal