Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری کی سالگرہ پر لاہور میں شاندار آتش بازی، کیک بھی کاٹا گیا

پیپلزپارٹی کی جانب سے سالگرہ پر ریلی بھی نکالی گئی
شائع 26 جولائ 2024 09:23am

صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر لاہور میں مینار پاکستان فلائی اوور کے قریب شاندار آتش بازی کی گئی جبکہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، پیپلزپارٹی کی جانب سے ریلی بھی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر لاہور میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

مینار پاکستان فلائی اوور کے قریب شاندار آتش بازی کی گئی، جس سے آسمان رنگوں میں نہا گیا۔

کارکنان نے آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جبکہ ریلی کے دوران پُرجوش کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی۔

Asif Ali Zardari

lahore

PPP

Asif Zardari

Minar e Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

President Asif Ali Zardari

asif zardari birthday