Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامشورو میں مسافرکوچ اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا
شائع 26 جولائ 2024 08:25am

سندھ کے شہر جامشورو میں مسافرکوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جامشورو میں لونی کوٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں 3 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

جامشورو: سن کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم، 15 مسافر جاں بحق

جامشورو، ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

جامشورو اور گھوٹکی میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے باعث ٹریلر روڈ پر اُلٹ گیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

traffic accident

sindh

jamshoro

Road Accident

coach and trailer collision