Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم 30 جولائی کو2 روزہ دورے پر ایران جائیں گے

نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری میں شرکت کریں گے
شائع 25 جولائ 2024 03:00pm

وزیراعظم نومنتخب ایرانی صدرکی حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف ایران کےدو روزہ دورے پر تیس جولائی کوایران روانہ ہوں گے، وزیراعظم کوتقریب میں شرکت کی دعوت ایرانی حکومت نے دی ہے۔

شہباز شریف نومنتخب ایرانی صدرمسعود پزشکیان سےملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پروزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔ اسحاق ڈار، عطا تارڑ اورمحسن نقوی، ریاض پیرزادہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

پاکستان

Iran