Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

لندن میں تشدد کا نشانہ بننے والے پاکستانی بھائیوں پر پولیس نے الزام دھر دیا، عوام کا احتجاج

پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2024 01:28pm

*برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے دو پاکستانی نوجوانوں پر بہمانہ تشدد کے بعد برطانوی پولیس نے بھائیوں پر ہی الزام دھر دیا جس کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ برطانوی پولیس نے ماں کے سامنے پہلے ایک لخت جگر کو اور پھر دوسرے کو زدوکوب کیا، سر پر لاتیں بھی برسائی گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بی بی سی کے مطابق پولیس نے الزام عائد کیا کہ جب ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو تین افسران پر ”پرتشدد حملہ“ ہوا اور انہیں ”زمین پر گرا دیا“ گیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق “حاضر ہونے والے افسران اسلح سے لیس تھے، اس حملے کے دوران اسلحہ چھیننے کا واضح خطرہ تھا، حملے میں زخمی تین اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، ایک خاتون افسر کی ناک ٹوٹی ہوئی تھی’۔

نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر واقعہ میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا، پولیس تشدد کے خلاف مانچسٹر کے علاقے راچڈیل میں احتجاج کیا گیا۔

آج نیوز کی نمائندہ مانچسٹر کرن خان نے بتایا کہ مانچسٹر واقعے پر 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کا راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

پاکستان

uk court

UK police

UK Muslim