Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے واقعہ پر جرمن حکومت نے معذرت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ای سی او کےسیکرٹری جنرل پاکستان کےدورے پرہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2024 03:38pm

ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ فرینکفرٹ میں پاکستان قونصل خانے پرحملہ کے تحفظات جرمن حکومت تک پہنچا دیے جس پر جرمن حکومت نے واقعے پر معذرت کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان باشندوں کی جانب سے دھاوا بولنے کے معاملے پر پاکستان نے جرمنی کی حکومت سے احتجاج کیا تھا جب کہ جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی سفارتی مشن کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ کچھ افغان باشندوں نے پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا اور قومی پرچم کی بے حرمتی بھی کی تھی۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حملہ آور کی شناخت پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

**پاکستان کا فلسطینیوں کے اتحاد کے اعلامیہ کا خیر مقدم **

علاوہ ازیں چین کے تعاون سے فلسطین کے مختلف دھڑوں میں اتفاق پیدا کرنے اور اس ضمن میں جاری مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے

واضح رہے کہ چین میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی مذاکرات، الفتح اور حماس سمیت 14 مختلف فلسطینی دھڑوں نے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کیا اور غزہ پر حکومت کے لیے ایک ’عبوری قومی مفاہمتی حکومت‘ کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں۔

فلسطینی اتحاد کو مضبوط بنانے کے بیجنگ اعلامیے پر دستخط کردیئے جس کے مطابق فلسطین کی بہبود و آزادی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ فلسطینیوں کےاتحاد کےاعلامیہ کا خیرمقدم کرتےہیں۔

چین میں مذاکرات: الفتح، حماس سمیت مختلف فلسطینی دھڑوں کے اختلافات ختم

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے 22 سے 25جولائی پاکستان کا دورہ کیا، ترکمانی وزیرخارجہ دورےکے دوران اہم معاملات پربات چیت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے صدراور وزیراعظم سے ملاقتیں کیں، اسحاق ڈاراورراشدمیردووکی تاپی گیس منصوبہ پربھی بات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطاب قای سی او کےسیکرٹری جنرل پاکستان کےدورے پرہیں۔

china

پاکستان

Palestine

Hamas and Fatah sign unity deal

Beijing Meeting on Gaza governance

Palestinian factions have signed a “national unity”

Palestinian control over Gaza