Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

الیکشن کمیشن کی جیل کی مکمل کارروائی اور اڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دے دی گئی
شائع 25 جولائ 2024 11:11am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی جیل کی مکمل کارروائی اور فواد چوہدری پراڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دے دی۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ 20 جون کو عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے تھے۔ 3 جنوری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

30 دسمبر 2023 کو فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی تھی۔

پاکستان

pti leaders

Election Commission of Pakistan (ECP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

ٖFawad chaudhry