نواز اور زرداری گٹھ جوڑ میں پی ٹی آئی پر پابندی تاریخ کی بڑی غلطی ہوگی، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں، اس غلطی کے بعد وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے، حکومت نے عدالت اور عوام کے ساتھ لڑائی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہے۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج کابینہ میٹنگ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا کام کیا جارہا ہے، نوازشریف اور آصف زرداری سب سے بڑی غلطی کرنے جارہے ہیں، آپ اس غلطی کے بعد کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔
امریکا کا پی ٹی آئی کے دفاتر پر چھاپوں اور رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہارِ تشویش
حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کا ’اصولی فیصلہ‘ کرلیا ہے، عطا تارڑ
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کا نشان چھلی، کسی کا کدو تھا پھر بھی ہم جیتے، بانی پی ٹی آئی مظلوم ہیں، ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، آپ نہ سپریم کورٹ کو مان رہے ہیں نہ ہی کسی قانون کو۔
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ رؤف حسن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی دیکھ رہی ہے، عدالت کے ساتھ لڑائی، عوام کے ساتھ لڑائی اور معیشت تباہ ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی سے نہیں بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔
Comments are closed on this story.