Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وزارت نہ ملنے پر پی ٹی آئی اراکین کے پی اسمبلی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ضلعی مشاورتی کمیٹی کے 4 چیئرمین نے عہدہ لینے سےانکار کردیا
شائع 23 جولائ 2024 08:07pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے اختلافات کھل کر سامنے اگئے۔ ضلعی مشاورتی کمیٹی کے چار چیئرمین نے عہدہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایم پی ایز کا شکوہ ہے کہ وزارت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

ڈیڈک چیئرمین شپ کے اعلان نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کے اختلافات کا پول کھول دیا۔ ضلعی مشاورتی کمیٹی کے چار چیئرمین پشاور سے شیر علی، چارسدہ سے خالد خان، کوہاٹ سے شفیع جان اور بونیر سے ریاض خان نے عہدہ لینے سے انکار کردیا ہے۔

عمران خان نے پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا

شفیع جان کے مطابق پارٹی کے اندر میرے تحفظات ہیں، پہلے انھیں دور کرنا پڑے گا جبکہ شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں وزارت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

عمران خان نے پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا

انھوں نے کہا کہ ایک سینئر پارلیمنٹرین ہوں جبکہ جونیئر لوگوں کو وزارت دے دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین شپ کسی نئے رکن کو دی جائے۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)