Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے قومی خزانے کا ایک ارب بچالیا

جسٹس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر سخت نوٹس لے لیا
شائع 23 جولائ 2024 02:34pm

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر سخت نوٹس لے لیا، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے وڈیو لنک کے لیے اضافی سامان کی خریداری کا نوٹفکیشن واپس لے لیا جبکہ قومی خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر سخت نوٹس لے لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں وڈیو لنک کے لیے اضافی سامان کی خریداری کا نوٹفکیشن واپس لے لیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانہ کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے کہا کہ پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سے وڈیو لنک سسٹم موجود ہے۔ تمام ماتحت عدالتوں میں وڈیو لنک کے ذریعے سماعت جاری ہے اور ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے۔

رجسٹرار کا کہنا ہے کہ وڈیو لنک سے متعلق نئے سامان کی خریداری کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے 7 جون کو اضافی سامان کی خریداری کا نوٹفکیشن جاری کیا تھا۔

Lahore High Court

cheif justice lahore high court

JUSTICE AALIA NEELUM

National treasures