Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں جنگ کی کوریج: اسرائیل میں الجزیرہ نیوز کی بندش میں تیسری مرتبہ توسیع

مزید 45 روز کی پابندی لگائی ہے لیکن عالمی سامعین کے سامنے فلسطین کی زمینی حقیقت کو پیش کرتے رہیں گے، الجریزہ نیٹ ورک
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 11:36am

اسرائیل نے غزہ میں جنگ کی کوریج پر نیوز چینل الجزیرہ کی بندش میں تیسری مرتبہ 45 روز کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے مئی میں الجزیرہ کو بند کرنے کی منظوری دی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’میری قیادت میں حکومت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اشتعال انگیز چینل الجزیرہ کو اسرائیل میں بند کر دیا جائے گا‘۔

اسرائیلی حکومت نے الجزیرہ کی اسرائیل میں عربی اور انگریزی میں نشریات بند کرنے اور اس کے دفاتر کو بند حکم دیا تھا۔اسرائیل نے الجزیرہ کے زیر استعمال آلات کو ضبط کرنے اور نیٹ ورک کی ویب سائٹ تک اسرائیل کی رسائی کو محدود کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

الجزیرہ نے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی تھی اور اسے ”مجرمانہ فعل“ قرار دیا تھا جو معلومات تک رسائی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے الجزیرہ کا دفتر بند کرنے کا عندیہ دے دیا

نیٹ ورک نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ اقدام “دھوکے اور بہتان پر مبنی ہے۔ نیٹ ورک نے اصرار کیا کہ وہ تمام کوششوں کے باوجود اپنا کام جاری رکھے گا جس کا مقصد اس کی کوریج کو روکنا ہے جو اس کے عالمی سامعین کے سامنے فلسطین کی زمینی حقیقت کو پیش کرتا ہے۔

Israel

Palestine