Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 11:58pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کشمنر سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے صدر اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 14 اگست کو لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جلسہ اور ریلی نکالنا ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

درخواست گزار کے مطابق 2 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے، ان کی درخواست منظور کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

درخواست گزار کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ جلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمی نہیں ہو گی، جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، دائر درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے۔

Lahore High Court

Minar e Pakistan

PTI jalsa

pti minar e pakistan jalsa

minar e pakistan jalsa