Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ایک شخص نے گاڑی بیرئیر سے ٹکرا دی، مقدمہ درج

کار سوار بیریئر توڑ کر گیٹ نمبر 5 تک پہنچ گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
شائع 23 جولائ 2024 12:17pm

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے گیٹ 5 پر ایک شخص نے گاڑی گیٹ کے بیریئر سے ٹکرا دی اور بیریئر توڑ کر گیٹ نمبر 5 تک پہنچ گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے اڈیالہ چوکی منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں قائم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ایک شخص نے گاڑی گیٹ کے بیریئر سے ٹکرائی اور کار سوار شخص بیریئر توڑ کر گیٹ نمبر 5 تک پہنچ گیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے کار سوار ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی جبکہ تعلق سمندری کے علاقے سے بتایا گیا ہے جبکہ واقعے کے وقت ملزم نشے میں دھت تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ریورس گاڑی بیریئر اور گیٹ سے ٹکرائی، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لئے پابندی

عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کی موجیں

اڈیالہ جیل راولپنڈی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فرضی مشقیں

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں ہائی پروفائل ملزمان کی موجودگی پر سیکورٹی انتظامات کو سخت کیا گیا ہے اور اطراف میں اضافی نفری میں تعینات ہے۔

اڈیالہ جیل کے بیریئر سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر بیریئر توڑ کر اندر داخل ہونے والے کار سوار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کو جیل عملے کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی، ملزم نے جیل عملے پر گاڑی چڑھانے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے قائم کیے گئے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم مبشر حسین نے گاڑی کی ٹکر سے چوکی کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا، ملزم نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر جرم کا ارتکاب کیا۔

مقدمے کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بیریئر، مرکزی گیٹ اور چوکی گیٹ کو نقصان پہنچا، ملزم مبشر حسین اور زیر استعمال گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کی رات ساڑھے 10 بجے کے قریب تیز رفتار گاڑی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کو توڑتی ہوئی ڈی آئی جی آفس کے سامنے فائرنگ رینج تک پہنچ گئی تھی، اس دوران ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی عملے میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔

rawalpindi

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail