پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
درخواست پی ٹی آئی کےنائب صدر اکمل خان نےاپنے وکیل خرم لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائرکی
درخواست پی ٹی آئی کےنائب صدر اکمل خان نےاپنے وکیل خرم لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائرکی۔درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواستگزارنےموقف اختیار کیا کہ چودہ اگست کولاہورمینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتےہیں۔جلسہ پرامن اورقانون کےمطابق کرنا ہے۔جلسہ کرنا ہرشہری کا آئینی حق ہے۔دو سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہےجلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمیوں نہیں ہونگی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مینار پاکستان پرجلسے کرنےکی اجازت دے اوردرخواست گزار اوراسکی فیملی کو ہراساں کرنے سے بھی روکنےکا حکم دے۔
Lahore High Court
PTI jalsa
pti jalsa noc
مقبول ترین
Comments are closed on this story.