Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز والا میں معذور باپ اور ذہنی مریض بیٹے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

پولیس کی جانب 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شائع 22 جولائ 2024 06:11pm

فیروز والا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک سکیم نمبر 3 میں معذور باپ اور ذہنی مریض بیٹے کو نامعلوم افراد نے تشدد کر کے ماردیا۔

دونوں کی لاشیں گزشتہ روز کوٹ عبدالمالک سکیم نمبر تین میں کھیتوں سےملیں ۔ پولیس کی جانب 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے ڈنڈوں کے وار سے 22 سالہ ندیم کی ٹانگیں توڑی گئیں اس کے بعد معذور باپ اور بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی یا زاتی رنجش نہ تھی اسکے باوجود بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے۔

punjab

Murder

Punjab police