Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پشاور میں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، اہلکار جاں بحق

پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2024 11:57am

پشاور میں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ رات گئے پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں پیش آیا، جہاں پولیس چوکی پر نا معلوم حملہ آوروں نے اسنائپر گن سے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت سعید خان کے نام سے ہوئی جس کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں کیپٹیل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان اور دیگر پولیس افسران ،اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے۔

گورنر خیبرپختونخوا

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور پولیس چوکی ارونڈو پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے شہید پولیس اہلکار کے درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ملک و قوم کا فخر ہیں۔

خیبر پختونخوا

check post

peshawar

KPK Police

check post attack

police check post