Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات اور راولپنڈی میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے

مقابلوں کے دوران ایک اہلکار زخمی جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
شائع 21 جولائ 2024 08:40am

گجرات میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ راولپنڈی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

گجرات

پنجاب کے شہر گجرات میں جی ٹی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، اس دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک پولیس پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، 3 ڈاکواندھیرے کا فائدہ اٹھا کر چھپے ہوئے ہیں۔

راولپنڈی

دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے پیرودھائی مور کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ لاش اور زخمی ڈاکو کو ڈی ایچ کیومنتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹرسائیکل، 2 پستول اور موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے۔

rawalpindi

punjab

Police Encounter

Gujrat

Punjab police