Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت

دیگر اداروں کو نظر انداز کیا گیا ہے، اضافہ کالعدم قرار دیا جائے، یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازم مزمل رفیق کا موقف
شائع 20 جولائ 2024 12:28pm

ہفتے کو لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازم مزمل رفیق نے وفاقی سول اور آرمڈ فورسز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو چیلنج کیا ہے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا اور فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ سرکاری وکیل آئندہ سماعت پر ہدایات لے کر پیش ہوں۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت نے دیگر کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمیں کو نظر انداز کیا اس لیے عدالت تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں :

وفاقی حکومت نے فیڈرل ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا ہے؟ نوٹیفکیشن جاری

تنخواہوں پنشن میں اضافہ، مفت سولر سسٹم اور وائی فائی، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش

Lahore High Court

increment challenged