Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کی بڑی بیٹھک، کیا بھارتی ٹیم پاکستان آ رہی ہے

آئی سی سی کے بڑے ایونٹ میں بھارت نے میزبان ملک پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا
شائع 20 جولائ 2024 11:52am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں بھی تذکرہ ہوا ہے، جہاں بھارت کی ہٹ دھرمی اور نیوٹرل مقام بھی زیر غور آیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقد ہوئی تھی۔

جہاں پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی اور اس کے چیمپئنز ٹرافی پر ہونے والے اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

جبکہ اسی کانفرنس میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری: کون سا پاکستانی بلے باز اور بولر ٹاپ 10 میں شامل

اس کانفرنس میں بھارت کی چیمپئنز ٹرافی میں عدم شرکت زیر بحث آئی ہے، 8 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورمانٹ کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی میں کھیلے جانے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی مشاورت سے چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ تیار کرلیا

تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملوں کو پاکستان سے جوڑا جا رہا ہے، جس کے بعد ممکنہ طور پر بھارت کی جانب سے نیوٹرل مقام کا مطالبہ کیا رہا ہے۔

واضح رہے بھارت کی پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں متحدہ عرب امارات یا سری لنکا کے اسٹیڈیمز زیر غور آ سکتے ہیں۔ جبکہ حتمی فیصلہ اسی کانفرنس م،یں کیا جائے گا۔

پاکستان

ICC

Sri Lanka

Colombo

UNITED ARAB EMIRATES

Conference

Icc Champions Trophy 2025