Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پر ابتدائی فہرست تیار، صنم جاوید کی بہن بھی شامل

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں ردوبدل کا فیصلہ
شائع 19 جولائ 2024 06:17pm

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے لیےمخصوص نشستوں پرابتدائی فہرست تیارکرلی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مںظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائےگی۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ ایوب، روبینہ خان، عائشہ بھٹہ کے نام مخصوص نشست کےلیے زیرغور ہیں۔

اس کے علاوہ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید، روبینہ رضوان، روبینہ جمیل اور اشمہ شجاع کے نام بھی پنجاب اسمبلی کی مخصوس نشستوں کے لئے تجویز کیے گئے ہیں۔

یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا نام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے تجویز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ نام بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے جائیں گے، عمران خان کی مںظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائےگی۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں ردوبدل کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا ہے، حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان دیں گے۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ پی ٹی آئی ویمن ونگ اسلام آباد کی بیٹھک میں ہوا جبکہ حتمی فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے۔

گزشتہ فہرست میں صوبائی اسمبلی کے 24 اور قومی اسمبلی کے 10 نام شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق مشکل حالات میں ساتھ دینے والوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، مشال یوسفزئی، عائشہ نعیم اور رابعہ بصری ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔

فرزانہ سفیر، عظمی ریاض، عائشہ بانو اور سمیرا شمس بھی تاحال ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا

reserved seats

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Reserved Seats Verdict