Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی امین الحق گرفتار

ملزم کا نام دہشتگردوں کی عالمی فہرستوں میں شامل ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال
شائع 19 جولائ 2024 12:04pm

محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کو گرفتارکرلیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام امریکا اور یورپی یونین کی دہشتگردوں کی فہرستوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن دلان کو 2 مئی 2011 کو امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد آپریشن میں ہلاک کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس کو اسامہ بن لادن کا سیکیورٹی سپروائزر کے طور پر جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لیول کا دہشتگرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا تفتیش کر رہے ہیں، اس دہشتگرد کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ بھی ہے جبکہ کارڈ پر لاہور اور ہری پور کے ایڈریس ہے۔

پاکستان

lahore