Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بجلی کے فی یونٹ قیمت اپنی جگہ لیکن بلوں میں لگنے والے ٹیکسزکی تفصیلات کیا ہیں؟

بجلی چوری اورلائن لائسزکا بوجھ بھی صارفین کوہی برداشت کرنا پڑتا ہے
شائع 19 جولائ 2024 11:58am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار سے عوام شدید نالاں ہیں۔ بجلی کے بلوں میں کتنی اقسام کے ٹیکسز ہیں۔

بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت تواپنی جگہ لیکن بلوں میں وصول کیے جانے والی ٹیکسزکی تفصیلات کچھ ہوں ہیں:

جی ایس ٹی

انکم ٹیکس

ایڈوانس انکم ٹیکس

ایکسٹرا سیلز ٹیکس

اور الیکٹری سٹی ڈیوٹی سمیت ٹی وی فیس بھی وصول کی جاتی ہے

بلوں میں تمام صارفین پر18فیصد جی ایس ٹی عائد کیا جاتا ہے، 500 روپے سے 20ہزاربل پر10سے12فیصد انکم ٹیکس کی وصولی ہوتی۔

25 ہزارکے بل پرسات اعشاریہ پانچ فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جاتا اسی کیٹگری پرچارفیصد مزید ٹیکسزبھی عائد ہوتا ہے ، ان ایکٹیوکنزیومرسے سات اعشاریہ پانچ فیصد اضافی سیلزٹیکس بل کا حصہ بنتا ایک اعشاریہ پانچ فیصد الیکٹرسٹی ڈیوٹی بھی لاگو ہوتی ، 35 سے60 روپے پی ٹی وی فیس لی جاتی ہے۔

بلوں میں ٹیکسز ہی نہیں بلکہ بجلی چوری اورلائن لائسزکا بوجھ بھی صارفین کوہی برداشت کرنا پڑتا ہے یوں سمجھیں حکومتی ریونیو کا بڑا ذریعہ یہ بل ہی ہیں۔

PMLN

پاکستان

electricity

electricity bill