Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت کا پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع

عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 اگست تک توسیع
شائع 19 جولائ 2024 10:34am

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دے دیا جبکہ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں اور عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 اگست تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

اس موقع پر عمر ایوب، مسرت چیمہ، جمیشد چیمہ، زین قریشی سمیت دیگر نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

دوران سماعت پولیس نے مقدمے کا نامکمل ریکارڈ عدالت پیش میں کیا۔

جناح ہاؤس حملہ کیس: 7 اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باعث ملزمان سے تفتیش نہیں ہو سکی، عدالت ہمیں ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کی مہلت فراہم کرے۔

جج اے ٹی سی نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال تو 2 دن پہلے تھی جس پر پولیس انسپکٹر نے جواب دیا کہ پولیس یکم محرم الحرام سے لیکر دس محرم تک لاء اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی کرتی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 13 ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہے کتنی مہلت چاہیئے، جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ شامل تفتیش ہوں۔

عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس جو بھی تفتیش ہے وہ آئندہ سماعت پر مکمل کر کے عدالت پیش کرے۔

بعدازاں عدالت نے عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 اگست تک توسیع کر دی۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیشرفت، 266 ملزمان کا ٹرائل شروع

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

جناح ہاؤس حملہ: آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کا حکم

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

ATC

lahore

atc lahore

jinnah house

9 May

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

9 May Cases

9 may incident

MAY 9 CASES