Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید

فائرنگ کا واقعہ تخت بھائی آثار قدیمہ پولیس چوکی پر پیش آیا، حملے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے
شائع 19 جولائ 2024 10:07am

خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کی تحصیل تخت بھائی آثار قدیمہ میں واقع پولیس چوکی پر پیش آیا، جہاں شرپسندوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عمر نبی شہید ہوگیا جبکہ 2 اہلکار کانسٹبل محمد فیاض اور کانسٹبل شبیر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش اور زخمی اہلکاروں کو مردان میڈیکل کمپلکیس (ایم ایم سی) منتقل کردیا گیا۔

مردان : پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 2 اہلکار زخمی

لکی مروت میں کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور 2 بچے جاں بحق

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی مذمت

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مردان میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

محسن نقوی نے حملے میں شہید پولیس کانسٹیبل عمر نبی کو خراج عقیدت کیا جبکہ انہوں نے زخمی 2 کانسٹیبلز کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بہادری کی تاریخ لکھی۔

firing

خیبر پختونخوا

Mardan

check post attack

police check post