Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم میں کشتی الٹ جانے سے جاں بحق بچوں کی شناخت ہوگئی

دو بھائیوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں، باقی ایک لڑکے آفتاب کی تلاش جاری ہے، حکام
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2024 09:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چشمہ جہلم لنک کینال میں دو دن قبل کشتی الٹ جانے کے باعث ڈوبنے والے 6 بچوں میں سے پانچ کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔

ریسکیو کے مطابق بچوں کی شناخت عزیزاللہ، شعیب اکرم، اسدعلی، وقاص اور سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق دو بھائیوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں، باقی ایک لڑکے آفتاب کی تلاش جاری ہے۔

پاکستان

punjab

death casualties

drowning river