Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں 70 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نے نشہ کرنے کے جھگڑے پر اسلام پورہ میں ایک گھر پر فائرنگ کی تھی
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2024 04:57pm

لاہورمیں پولیس نے 70 سالہ خاتون کو فائرنگ کر قتل کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے نشہ کرنے کے جھگڑے پر اسلام پورہ میں ایک گھر پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شوٹر حیدرعلی، احسن اور عبداللہ شامل ہیں۔

بزرگ خاتون دو روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھیں۔

پاکستان

lahore

Arrested