Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش برس پڑی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، پنجاب اور خیبرپختوںخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب

ملک میں مون سون بارشوں نے انٹری دے دی، لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی، کئی روزسے جاری گرمی اورحبس کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور کے علاقے مسلم ٹاون اچھرہ ، مال روڈ، کینال روڈ کے علاقوں میں بارش شروع ہو گئی، اسی طرح ڈیوس روڈ، ایمپریس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش جاری ، بارش اور تیز ہوا چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مختلف واقعات میں متعدد افراد جاں بحق

بارش سے قبل شہر میں کالی گھٹائیں چھا گئیں،ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار کر دیا، شہر میں کالے بادلوں نے دن کو رات میں بدل دیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہر کھکھلا اٹھے۔

صبح کے وقت لاہور کا مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا، آسمان پر بادل چھائے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ہوا چلنے سے حبس بھی ختم ہو گیا، آج لاہور میں دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گجرات میں بارش سے کوارٹر کی چھت گر نے سے 2 بچے جاں بحق

گجرات کے نواحی گاوں پہاڑے میں بارش سے کوارٹر کی چھت گر گئی، جس کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

بچوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کے درمیان بتائی جارہی ہے،، مزید جانتے ہیں نمائندہ آج نیوز اعجاز احمد سے،، جی اعجاز آگاہ کیجیے گا

جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان تھیں، حادثہ گاؤں کے پرائمری اسکول سے ملحقہ پرائیویٹ کوارٹر میں پیش آیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا، صوبائی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، مغربی ہوائیں لاہور میں بھی داخل ہوچکی ہیں، شہر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی 20جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں، بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی۔

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی وارننگ، 66 نالے انتہائی خطرناک قرار

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ، نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ۔

خیبرپختونخوا

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارش سے چاسدہ میں مکان کی چھت گرگئی، جس کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہی، حادثات میں 17 افراد جاں بحق

تیز ہواؤں اور طوفانی بارش سے بیشتر علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پشاور، مردان ،چارسد، صوابی اور خیبر میں مزید بارش متوقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹ گرام، بونیر، کوہاٹ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش کا امکا ہے۔

اس کے علاوہ ہنگو، کرم، کرک، وزیرستان ، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان

ادھر بلوچستان کے مختلف شہروں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، ، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد کے چند علاقوں میں گزشتہ روز بارش ہوئی۔

جعفر آباد، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، سبی، خضدار، قلات، زیارت، مستونگ میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

ضلع شیرانی کے علاقے دانا سر میں طوفانی بارش سے قومی سڑک کا 70 میٹر حصہ برساتی پانی میں بہہ گیا، سڑک کے بہہ جانے سے شیرانی سے ڈی آئی خان کو جانے والا راستہ بند ہوگیا۔

نیشنل ہائی وے کے مطابق ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ سے متبادل راستہ این 70 ڈی جی خان روٹ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ایچ اے کی بھاری مشینری نے موقع پر پہنچ کر سڑک کی بحالی کا کام شروع کردیا، سڑک کی مکمل بحالی میں 24 گھنٹے کا وقت لگے گا۔

مون سون کی بارشوں کے سبب پی ڈی ایم اے نے مسافروں جو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ندی ںالوں کے کنارے رہائش اختیار کرنے سے گریز کرنے کو کہا ہے۔

خیبر پختونخوا

lahore

Met Office

rainy weather

Punjab rain

kpk rain