کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 2 افراد جاں بحق، عزاداروں سمیت سیکڑوں کی حالت غیر
کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 2 افراد جاں بحق ہو گئےشدید گرمی سے 1500 سے زائد شہری متاثر ہوئے مریضوں کو امدادی کیمپ اور اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی گئی
کراچی شہر میں شدید گرمی کے باعث عاشورہ کے جلوس میں سیکڑوں افراد گرمی سے متاثر ہوگئے۔ جبکہ دو افراd جاں بحق بھی ہوئے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹرشاہد رسول نے بتایا کہ جناح اسپتال کےکیمپ میں دوپہر ایک بجے تک گرمی سے متاثر افراد کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ ابتک ایم اےجناح روڈ پر400 کے قریب عزاداروں کوطبی امداد فراہم کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرساؤتھ کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن نے 616 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی، چھیپا فاؤنڈیشن نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس سے 209 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی۔
سندھ ریسکیو ٹیم 1122 نے ڈھائی سو مریضوں کو اپنی ایمبولینس میں طبی سہولیات فراہم کی ، 3 مریضوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب اسپتال کےشعبہ ایمرجنسی میں 22 شہری گرمی کی شدت سے متاثر ہو کر پہنچے ہیں۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹرشاہدرسول نے شہریوں سے درخواست کی کہ شہری شدید گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور باہر نکلتے ہوئے گیلا تولیہ سر پر رکھیں۔
Comments are closed on this story.