Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسقط کی مسجد امام علی پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

عزاداری کے دوران کیے گئے حملے میں 5 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے تھے۔
شائع 17 جولائ 2024 11:33am

انتہا پسند داعش نے گزشتہ روز عمان کے دارالحکومت مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد علی ابن طالب میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

مسجد پر دہشت گرد حملے میں پانچ پاکستانیوں سمیت نو عزادار جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد عمان میں متعدد مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

عمانی پولیس نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے وقت مسجد امام علی میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہاں عزاداری ہو رہی تھی۔

پاکستان کے دفترِخارجہ نے بتایا ہے کہ اس حملے میں فائرنگ کی زد میں آخر 30 پاکستان زخمی بھی ہوئے جن کا متعدد اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عمان کی مسجد امام علی میں دہشت گردی اور اُس کے نتیجے میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے پس ماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

firing

ISIS

Oman

MASJID AMAM ALI

9 KILLED

30 WOUNDED