Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پر کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا، علی امین گنڈا پور

مینڈیٹ چور لوگ ایک سیاسی جماعت پر پاپندی لگانے کی بات کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کے
شائع 16 جولائ 2024 10:37pm

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور لوگ ایک سیاسی جماعت پر پاپندی لگانے کی بات کر رہے ہیں، پارٹی کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ جاری ہے، ہمیں بنیادی حق نہیں دیا جارہا، انتخابی نشان چھین لیا گیا اور ہمارے لوگوں پر جعلی ایف آئی آر درج ہوئیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے بھی عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی مخالفت کی۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایڈہاک ججز لینے کے بجائے میرٹ پر ججز کی تقرری ہونی چاہیے۔

پاکستان

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)