Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوشاب میں کشتی اُلٹ جانے کے باعث 7 بچے شیرگڑھ نہر میں ڈوب گئے

ایک بچے کو بچا لیا، 6 بچوں کی تلاش جاری ہے، ریسکیو حکام
شائع 16 جولائ 2024 03:21pm

خوشاب میں کشتی اُلٹ جانے کے باعث 7 بچے شیرگڑھ نہر میں ڈوب گئے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ ایک بچے کو بچا لیا جبکہ 6 بچوں کی تلاش جاری ہے جبکہ ڈوبنے کا واقعہ حافظ والی پل شیر گڑھ نہر پیلو وینس کے مقام پر پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو نے کہاکہ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے ایک بچے کو ذندہ نکال لیا، ڈوبنے والے بچوں کا تعلق پیلو وینس سے بتایا جاتا ہے۔

پاکستان

punjab

drowning river