Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پولیس اور سلور سوک گینگ کے درمیان فائرنگ، ایک ڈاکو گرفتار

دیگر3 ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، گینگ رحمانیہ بیکری کے قریب لوٹ مار کررہا تھا، پولیس
شائع 16 جولائ 2024 11:49am

کراچی کے علاقےکورنگی میں شاہ فیصل پولیس اورسلور سوک گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ ملزم کے دیگر3 ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے کہنا ہےکہ سلور سوک گینگ شاہ فیصل کے علاقے میں انتہائی سرگرم تھا، شاہ فیصل پیٹرولنگ پولیس اور مطلوب سلور سوک گینگ کا آمنا سامنا ہوا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اس دوران مطلوب گینگ رحمانیہ بیکری کے قریب شہری سے لوٹ مار کررہا تھا، گرفتار ڈاکو کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی۔

پولیس کامزید کہناہےکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پاکستان

karachi

sindh

Karachi Street Crimes