Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

پشاور : علی امین گنڈا پور نے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا تھا
شائع 15 جولائ 2024 08:41pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واپس پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد علی امین گنڈا پور نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے وزیر اعلیٰ سمیت 70 ارکان اسمبلی نے حلف نامے پارٹی کے پاس جمع کرا دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل ہے: سپریم کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ ارکان، سنی اتحاد کونسل سے واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔

حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھا، اور یہ حق ہمیں مل گیا ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے سے اتحادیوں کا اظہار لاعلمی، پیپلز پارٹی کی مخالفت

آفتاب عالم نے مزید کہا کہ آرٹیکل 6 ان پر لاگو ہوتا ہے جنہوں نے آئین کے مطابق انتخابات نہیں کرائے۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council