Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے ماحولیاتی تبدیلی فنڈ قائم

سی ڈی اے نے ماحولیاتی فنڈ قائم کرکے لیڈ لی ہے، ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، محسن نقوی
شائع 14 جولائ 2024 11:21am

وفاقی دارالحکومت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے مشن کے تحت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پہلی بار اسلام آباد کے لیے ماحولیاتی تبدیلی فنڈ قائم کر دیا۔

اسلام آباد کلائیمٹ چینج انیشیٹیو کے تحت سی ڈی اے نے خصوصی فنڈ قائم کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماحولیاتی فنڈ کے قیام پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور متعلقہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نے ماحولیاتی فنڈ قائم کرکے لیڈ لی ہے، سی ڈی اے کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انیشیٹو کے تحت شہر میں کاربن کریڈٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا، کاربن کریڈٹ پروگرام کے تحت شہر میں درخت لگانے کے لئے 2000 سے 10،000 کنال پر محیط مقامات مختص کردیے ہیں، مختص مقا مات پر 40 لاکھ سے 50 لاکھ درخت لگائے جائیں گے، درخت لگانے کے لیے مقامات نئے سیکٹرز، ایونیوز اور دیگر کھلے علاقوں میں مختص کیے گئے ہیں۔

محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ مارگلہ ہلز پر واقع تفریحی مقامات پر مارگلہ ہلز فنڈ کی منظوری دے دی، یہ فنڈ تفریحی مقامات کی آمدن کا 1.5 فیصد حصہ ہوگا، حاصل رقم سے مارگلہ ہلز کی حفاظت اور خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Interior Minister

climate change

اسلام آباد

CDA

mohsin naqvi

Environmental change

Climate Change Fund