Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش شروع کر دی ہے
شائع 13 جولائ 2024 08:25pm

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس اختر آباد کے قریب بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا دھماکہ سڑک کنارے دیسی ساختہ بم کے پھٹنے سے ہوا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر واقع علاقے اختر آباد کے قریب نامعلوم افراد نے سڑک کنارے دیسی ساختہ بم نصب کررکھا تھا، ریموٹ کنٹرول کے زریعے دھماکہ کیا گیا دھماکے کی زد میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا موقع پر زخمی ہونے والے دو افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق دوران علاج ایک زخمی شخص جس کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی کو مزید علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کوئٹہ بائی پاس کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ پر اسپیکر قومی اسمبلی نے واقعہ کی مذمت کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں ایف سی اہلکار کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا، جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔

security forces

quetta

Blast