Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تشدد کیس : اینکر عائشہ جہانزیب کا شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اینکر عائشہ جہانزیب کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا
شائع 13 جولائ 2024 05:17pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے تشدد کیس میں اینکر عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

ٹی وی ہوسٹ عائشہ جہانزیب پر تشدد کرنے کے کیس میں ان کے شوہر حارث علی کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تین روزہ جسمانی ریمانڈ میں کوئی چیز ریکور نہیں ہوئیِ۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ چند روز قبل نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ ٹی وی میزبان پر تشدد کرنے والے ان کے دوسرے شوہر حارث ہیں، عائشہ جہانزیب کے پہلے شوہر جہانزیب انتقال کرچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ شوہر نے خفیہ نکاح کر رکھا ہے جس پر وہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

عائشہ جہانزیب نے کہا تھا کہ میں نے میاں بیوی کے رشتے کو بچنے کے لیے بڑی کوشش کی، شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئیں ہیں اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔

lahore

Torture

Punjab police

Ayesha Jahanzeb