Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی اتحاد کونسل کا پنجاب اسمبلی کے باہر ’احتجاجی‘ اجلاس، عمران خان کی رہائی کیلئے قرار داد پیش

اجلاس اسمبلی گیٹ کے باہر منعقد کیا جائے گا جس میں سنی اتحاد کونسل اورپی ٹی آئی کے اراکین شریک ہوں گے
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 12:27pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور: سنی اتحاد کونسل نے اپنے ارکان کی معطلی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر ’احتجاجی‘ اجلاس ہوا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےقرارداد پیش کی گئی۔

ارکان اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نعرےبازی بھی کی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے اجلاس کیلئے کرسیاں لگادی ہیں اور بتایا گیا کہ اجلاس اسمبلی گیٹ کے باہر منعقد کیا جائے گا جس میں سنی اتحاد کونسل اورپی ٹی آئی کے اراکین شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ فارم 45 کے مطابق جیت کے دعویدار ٹکٹ ہولڈرز بھی شرکت کریں گے، جو ٹکٹ ہولڈرز گزشتہ اجلاس میں حلف نہیں اٹھا سکے وہ حلف اٹھائیں گے۔

پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اجلاس میں متفرق قراردادیں پیش کی جائیں گی، اجلاس میں مہنگائی اور گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے احتجاج بھی کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر بھی شرکت کریں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا آج بھی پنجاب اسمبلی کے گیٹ پرعلامتی اجلاس

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سنی اتحاد کونسل نے اپنے ارکان کی معطلی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر علامتی احتجاجی اجلاس منعقد کیا تھا۔ ملک احمد خان بھچر نے کہا تھا کہ عوامی اسمبلی جاری رہے گی، لائحہ عمل کااعلان ایک دو روز میں کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے معطل کئے گئے 11 ارکان کی بحالی کیلئے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر علامتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ جس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے رکن اعجاز شفیع نے کی تھی۔

پاکستان

punjab

punjab assembly

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council