Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم آزادی سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ

سولر پینل کی بلا سود ادائیگی پانچ سال میں اور فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی
شائع 13 جولائ 2024 11:28am

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یوم آزادی سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ، دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام چودہ اگست سے مفت سولر پینل حاصل کرسکیں گے۔

پانچ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دس فیصد معاوضے کی ادائیگی پر سولر پینل ملیں گے۔ 500 یونٹ تک والوں کو سولر پینل کی 90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

سولر پینل کی بلا سود ادائیگی پانچ سال میں اور فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔ پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لیں۔ سولر پینلز سے عوام کے بجلی بل میں 40 فی صد کمی ہوگی۔

پاکستان

punjab

Solar panels