Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کے بھاری بھرکم بل پر رکشہ ڈرائیور کا برہنہ ہو کر احتجاج؟

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی کے صارفین پر مختلف اقسام کے ٹیکس عائد کیے ہیں جس پر عوامی ردعمل بھی سامنے آرہا ہے
شائع 12 جولائ 2024 10:43am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں ایک رکشہ ڈرائیور کی پرانی تصاویر دوبارہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو عوامی مقام پر براہنہ ہوگیا تھا۔ تصاویر کے ساتھ جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے جولائی 2024 میں بھاری بھرکم ’بجلی کے بل‘ کے بعد احتجاجاً اپنے اپنے کپڑے اتار دیے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے بجلی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا ہے اور اس پس منظر میں رکشہ ڈرائیور کی پرانی تصاویربھی جھوٹے دعویٰ کے ساتھ تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

درحقیقت یہ تصاویر 2017 کی ہے جب رکشہ ڈرائیور نے مرکزی سڑک پر سراپا احتجاج افراد کا احتجاج تحلیل کرنے کے لیے انتہائی قدم اٹھایا اور برہنہ ہو کر سڑک پر چلنے لگا۔ اس احتجاج کی وجہ سے ٹریفک مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔

تصویر کو 800 سے زائد مرتبہ شیئر کی گئی۔ 4 جولائی 2024 کو ایکس پر شیئر کی گئی تصویر کے لیے کیپشن دیا گیاکہ ”غریب رکشہ ڈرائیور کو جب بھاری بھرکم بجلی کا بل ملا تو اس نے احتجاجاً عوام کے سامنے کپڑے اتار دیے“۔

کیپشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کا الزام فوج کی طرف سے ”حکومت کی تبدیلی“ کی پشت پناہی پر لگایا گیا- جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے اس الزام کی طرف اشارہ کیا گیا کہ انہوں نے اپریل 2022 میں اپنے مخالفین اور امریکا کی سازش کے ذریعے عہدے سے ہٹانے پر مجبور کیا تھا۔

گوگل پر ریورس امیج سرچ کے نتیجے میں انہی تین تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے ایک مضمون سامنے آیا، جسے نیوز ویب سائٹ ڈیلی پاکستان نے 25 دسمبر 2017 کو شائع کیا

دسمبر 2017 شائع تصویرکےساتھ درج تھا کہ ”فیصل آباد میں برہنہ شخص پاکستانیوں کو عجیب و غریب چال سے سکھاتا ہے کہ کس طرح احتجاج کو روکا جائے“، اس شخص نے ”پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایک مصروف چوک پر اپنے تمام کپڑے اتار کر درجنوں مظاہرین کو بھگا دیا۔“

ذیل میں جھوٹی پوسٹ (بائیں) میں استعمال ہونے والی تصاویر اور ڈیلی پاکستان (دائیں) کی استعمال کردہ تصاویر کا اسکرین شاٹ کا موازنہ کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ احتجاج کس کے بارے میں تھا۔ پاکستانی نیوز بلاگ ’پڑھ لو‘ نے بھی 26 دسمبر 2017 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہی تصاویر استعمال کی۔

11 جولائی تک بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر برہنہ مظاہروں کی خبررپورٹ نہیں ہوئی۔

پاکستان

IMF

protest

IMF PAKISTAN

electricity bills

Fact Check

Fact Check Pakistan