Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن دھاندلی کیس: ریٹرننگ افسر کو فارم 45، 46، 47 جمع کرانے کا حکم

عامر مغل کی درخواست قابل سماعت نہیں کیونکہ تقاضے پورے نہیں کیے گئے، وکیل انجم عقیل خان
شائع 11 جولائ 2024 11:24am

اسلام آباد کے حلقے این اے 46 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس میں الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو فارم 45، 46، 47 جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں این اے 46 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار عامر مغل کی انجم عقیل خان کے خلاف الیکشن پٹیشن پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پٹیشنز کی کاپیز نہیں ملیں، ہم نے فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرا دیے ہیں۔

عدالت نے پٹشنر کو الیکشن کمیشن کو کاپیز فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور ریٹرنگ افسر کو فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن دھاندلی کیس: طارق فضل چوہدری پر 20 ہزار، خرم نواز پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد

ریٹرنگ افسر کے وکیل نے کہا کہ مجھے گزشتہ روز پارٹی بنایا گیا کچھ وقت دے دیں جواب دے دوں گا۔

انجم عقیل خان نے درخواست ناقابل سماعت ہونے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عامر مغل کی درخواست قابل سماعت نہیں کیونکہ تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

عدالت نے انجم عقیل خان کی درخواست پر عامر مغل کے وکیل کو جواب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انجم عقیل خان کی جیت کا گزٹ نوٹیفکیشن کب کا ہے؟

عامر مغل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 19 فروری کا نوٹیفکیشن ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ نوٹیفکیشن 13 فروری کا ہے، عامر مغل کی پٹیشن وقت گزرنے کے بعد دائر ہوئی ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق دیکھیں گے جو بھی ہوا فیصلہ کریں گے۔

الیکشن دھاندلی کیس: طارق فضل چوہدری کی درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا

این اے 48 میں مبینہ دھاندلی: راجہ خرم نواز، ریٹرننگ افسر پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد

بعدازاں الیکشن ٹربیونل اسلام آباد نے کیس کی مزید سماعت محرم کے بعد 22 جولائی تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد

Election Tribunal

justice tariq mehmood jahangiri

Election Rigging

form 45, 46, 47