Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کر دیا

واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، پولیس
شائع 11 جولائ 2024 09:33am

خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کردیا، واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔

ریسکیو صوابی کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیں۔

پنجاب میں غیرت کے نام پر بدبخت بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

عارف والہ میں غیرت کے نام پر مطلقہ خاتون کا بہیمانہ قتل

ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

firing

خیبر پختونخوا

swabi

law and order situation

brother killed sisters