Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

جسٹس عالیہ نیلم باضابطہ طور پر پہلی خاتون چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات

جسٹس محمد شفیع صدیقی سندھ ہاٸیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات، صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 11:44pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

جسٹس عالیہ نیلم باضابطہ طور پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات ہو گئیں جبکہ جسٹس محمد شفیع صدیقی سندھ ہاٸیکورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے۔ جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری تقریب جمعرات کو گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی، گورنر سلیم حیدر ان سے حلف لیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزات قانون و انصاف نے دونوں عدالتوں کے چیف جسٹس کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کمیشن اور ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی نے دونوں کے ناموں کی منظوری دی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج، چیف جسٹس کے عہدے پر فائز

عہدے کا حلف لینے کے بعد جسٹس عالیہ نیلم بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ فرائض سرانجام دیں گی۔

جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں پیدا ہوئیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995میں لاء کی ڈگری حاصل کی، جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

جسٹس عالیہ نیلم 1996 میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998 میں ہائیکورٹ جبکہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں، جسٹس عالیہ نیلم آئینی، سول، فوجداری، دہشتگری سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کرتی رہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں اور 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں، تاہم اب یہ باضابطہ طور پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوں گئیں۔

Lahore High Court

JUSTICE AALIA NEELUM