Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاپتا لڑکی کا کیس، پولیس نے ماں پر لڑکی کے فروخت کا الزام عائد کردیا

لڑکی کا والد بیان ریکارڈ کرانے سے گریزاں ہے، پولیس
شائع 10 جولائ 2024 05:00pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سندھ ہائیکورٹ میں دو سال سے لاپتا لڑکی کی بازیابی سے متعلق والدہ کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے ماں پر لڑکی کو فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا جب کہ مدعی کے وکیل نے کہا کہ الزامات لگانے کے بجائے پولیس کو لڑکی کو عدالت میں پیش کرنا چاہیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ لڑکی کی بازیابی سے  متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے بتایا کہ ’مومل کی نشاندھی پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے، مومل کی بیٹی ثانیہ شادی شدہ ہے، اس کی اپنے شوہر سے ناراضی ہے، ہوسکتا ہے والدہ نے  مختلف افراد کو بیچی ہو، جب کہ والد بیان ریکارڈ کرانے سے گریزاں ہے‘۔

طلاق کے بعد بھی مسلمان خاتون سابق شوہر سے خرچ لے سکتی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا غیرمعمولی فیصلہ

مدعی وکیل نے کہا کہ پولیس کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی، صرف الزام لگا رہی ہے، الزامات لگانے کے بجائے پولیس کو لڑکی کو عدالت میں پیش کرنا چاہیے۔

کراچی: وائٹ کورولا میں سوار پولیس وردی میں ملبوس ڈکیت گرفتار

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب  سے عدالت کو بتایا گیا کہ لڑکی کی تلاش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے۔اس کے علاوہ جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے مزید مؤقف اپنایا کہ توقع ہے اس معاملے پر جلد پیشرفت ہوگی۔

missing person

Karachi Police

Sindh High Court