Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی میں سرجری: وہاب اور رزاق کے بعد ٹیم مینیجر منصور رانا بھی برطرف

وہاب ریاض اور منصو رانا کے رویے اور شکایات کی بنا پر انہیں مینجمنٹ سے ہٹائے جانے پر اتفاق ہوا
شائع 10 جولائ 2024 02:44pm

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں سرجری تیز ہوگئی، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو برطرف کیے جانے کے بعد اب ٹیم کے مینیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔

بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم میں نئے لوگوں کو مینجنمنٹ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے مینجر منصور رانا کو برطرف کردیا گیا جبکہ وہاب ریاض کی بھی بطور سینئر مینجر کے عہدے سے چھٹی ہوگئی۔ دونوں پر ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنے کا الزام ہے۔

پی سی بی کی جانب سے نئی ٹیم انتظامییہ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور منصو رانا کے رویے اور شکایات کی بنا پر انہیں مینجمنٹ سے ہٹائے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔

2 سابق پاکستانی کرکٹرز کی قومی سلیکشن کمیٹی سے چھٹی ہوگئی

ذرائع کے مطابق تینوں ٹورز میں ڈسپلن نام کی کوئی چیز ٹیم میں نہیں دیکھی گئی اور شکایات کی تصدیق کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو عہدوں سے فارغ کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہاب اور رزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی اور جن کھلاڑیوں کی حمایت کی گئی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا، جن کرکٹرز کی ان دونوں نے حمایت کی دیگر سلیکٹرز نے مخالفت کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے تحقیقات مکمل کرنے پر اقدامات کا فیصلہ کیا ۔

کپتان سمیت 7 افراد پر مشتمل پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

اگر مگر کی جنگ ختم: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pakistan team surgery