Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

2 بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون رہائی کے بعد قتل

فائرنگ سے خاتون موقع پر جاں بحق اور اس کا داماد زخمی ہوگیا
شائع 09 جولائ 2024 09:22pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پشاور میں دو بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کو رہائی پر قتل کردیا گیا۔

قتل کی یہ واردات تھانہ شاہ قبول کی حدود میں ہوئی۔ فائرنگ سے خاتون موقع پر جاں بحق اور اس کا داماد زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

سفید کرولا گینگ مقابلہ میں خاتون کی ہلاکت، کیس میں پیش رفت سامنے آگئی

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے، ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ڈی آئی خان: کیش لے جانے والی نجی کمپنی کی وین اور 4 سیکیورٹی گارڈز اغوا

واضح رہے کہ 21 جون کو گلبرگ لیاقت بازار میں ٹیوب ویل چوک پر دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں پولیس نے خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ خاتون آج رہائی کے بعد گھر جارہی تھی کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔

peshawar

Murder

KPK Police