Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے روس سے درآمد 5 ہزار ٹن گندم پورٹ سے ریلیز نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

ہماری کمپنی کو 28 مارچ 2024 کو روس سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، وکیل
شائع 09 جولائ 2024 03:55pm

سندھ ہائی کورٹ نے روس سے درآمد 5 ہزار ٹن گندم پورٹ سے ریلیز نہ کرنے کے ایک مقدمے میں آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں روس سے درآمد شدہ 5 ہزار ٹن گندم کراچی بندرگارہ سے ریلیز نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری کمپنی کو 28 مارچ 2024 کو روس سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، 5 ہزار ٹن گندم کے 19 جہاز پورٹ پر کھڑے ہیں لیکن وفاقی حکومت گندم پورٹ سے ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

وکیل کے مطابق روس سے درآمد گندم پورٹ پر خراب ہورہی ہے، گندم خراب ہونے سے ہمارا کروڑوں روپے کا نقصان ہوجائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

پاکستان

federal government

sindh

Wheat