Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاق کے بعد سندھ حکومت کا بھی چھٹیوں کا اعلان

عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 10 جولائ 2024 09:17pm

وفاق کے بعد سندھ حکومت نے بھی یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

بدھ کو سندھ حکومت نے یوم عاشور کے حوالے سے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا۔ 9 اور 10 محرم منگل اور بدھ کی عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

منگل کو وفاقی کابینہ ڈویژن نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 16 اور 17 جولائی بروز منگل اور بدھ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

federal government

محرم

Public Holiday

9th and 10th Muharram

muharram holiday